جموں کے سرحدی علاقہ ڈومانا سے جموں و کشمیر پولیس نے ایک غبارہ برآمد کیا ہے جس پر ’’پی آئی اے‘‘ Airplane shaped balloon with PIA written on it seized in Jammu تحریر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق غبارہ کو ڈومانا علاقہ کے رہائشی سریش کمار شرما کے گھر کی چھت سے برآمد کیا گیا، بعد ازاں پولیس کو مطلع کیا گیا اور پولیس نے اس غبارہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
برآمد کیا گیا غبارہ ہوائی جہاز سے مشابہت رکھتا ہے اور اس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) PIA تحریر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر پاکستانی ایئرلائنز کا لوگو بھی بنا ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اس طرح کا تیسرا غبارہ ہے جسے جموں کے سرحدی علاقے سے برآمد کیا گیا، اس سے قبل بھی اسی طرح کے دو غبارے جموں صوبے کے سرحدی علاقوں سے برآمد کیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق غبارے کو قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند مہینے قبل جموں کے ہیرا نگر سیکٹر سے بھی ایسا ہی ایک غبارہ برآمد ہوا تھا، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔