جموں: سیکورٹی ایجنسیوں نے جموں میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ Amarnath Yatra 2022, Security Agencies Reviewed Arrangements جموں کے نگروٹہ علاقے میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں فوج، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران نے یاتریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔
جموں میں مقیم ڈیفنس پی آر او، لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ جموں کے نگروٹہ علاقے میں وائٹ نائٹ کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ کی زیر صدارت ایک سکیورٹی جائزہ میٹنگ ہوئی۔ Security Agencies in Jammu Reviewed Yatra Arrangements میٹنگ میں اے ڈی جی پی مکیش سنگھ اور خطے کی مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ بنیادی طور پر جموں صوبہ میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر مرکوز تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امرناتھ یاترا کے لئے حفاظتی اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ تمام انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہمہ وقت ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں برس سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور 11 اگست کو ختم ہوگی۔ Amarnath Yatra 2022 وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ و مرکزی حکومت کو امسال دوگنی تعداد میں یاتریوں کی آمد کی توقع ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے اور یاتریوں کی حفاظت کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے Amarnath Yatra 2022 اور یاترا کے پُرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی کے سخت بندو بست کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Amarnath yatra 2022: امرناتھ یاترا کے پیش نظر عوامی مقامات کی جیو ٹیگنگ کی ہدایت