ETV Bharat / state

All Party Meeting in Jammu دہلی میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا، فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے رہنماؤں کا ایک وفد دہلی روانہ ہوگا اور وہاں قومی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال سے واقف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفد الیکشن کمیشن آف اںڈیا سے بھی ملاقات کرے گا ۔

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 8:13 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
الیکشن منعقد کرانے کیلئے لیڈران ای سی آئی سے دہلی میں ملاقات کریں گے، فاروق عبداللہ

جموں:جموں میں فاروق عبداللہ کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ منعقد کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ جموں کشمیر سے سیاسی جماعتوں کا ایک وفد دہلی جائے گا وہاں قومی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ ان کے سامنے ریاست کے حالات کو اجاگر کیا جائے گا۔ بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو جموں میں ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی۔ اجلاس میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اگرچہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اس میں حصہ نہیں لے سکیں،جبکہ ان کی پارٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں بی جے پی لیڈروں نے شرکت نہیں کی۔
میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج تاجر طبقے اور مختلف سیاسی جماعتوں نے جموں بند کی کال دی تھی۔ نوجوان نوکریوں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان پر لاٹھی چارج بھی کیا جاتا ہے۔ ایک دن کچھ قانون بنتے ہیں۔ پھر کچھ دنوں بعد وہ قوانین بدل جاتے ہیں۔ ریاست میں 2014 سے اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے تناظر میں آل پارٹی میٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہاں سے سیاسی رہنماؤں کا ایک وفد دہلی جائے گا۔ وہاں وہ وفد قومی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا اور انہیں جموں و کشمیر کی صورتحال سے اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پھر یہ وفد قومی رہنماوں سمیت آئی سی آئی جائیں گے جہاں جموں و کشمیر کے لیے اسمبلی انتخاب منعقد کرانے کی مانگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ان تمام کاموں کو انجام دینے کے بعد وفد جموں و کشمیر میں ملاقار کریں گے اور آگے کی راہ عمل اختیار کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور یہاں مئی کے مہینے میں جی 20 اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ دوسرئی جانب یہاں کے اسمبلی انتخابات کرانے میں تاخیر کی جارہی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کا ایک وفد قومی قیادت کو اراضی بے دخلی مہم ، بھرتیوں میں گھپلے، پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے جیسے مسائل سے آگاہ کرائے گا تاکہ وہ ہمارے مسئلے کو سمجھیں اور اسے آنے والے پارلیمانی اجلاس میں مناسب طریقے سے اٹھائے۔

مزید پڑھیں: All Party Meeting جموں میں فاروق عبداللہ کی صدارت میں آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد

اُن کے مطابق اس وقت جموں وکشمیر کے لوگوں کو گونا گوں مصائب ومشکلات کا سامنا ہے ، بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے ، جائیداد ٹیکس کے نام پر لوگوں کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کیا گیا اس سب کو دیکھتے ہوئے ہم نے قومی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملاقات کرنے کا پروگرام بنایا ہے تاکہ انہیں جموں وکشمیر کی اصل صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.