ETV Bharat / state

PM Modi To Visit J&K: وزیر اعظم مودی کا آج جموں دورہ

وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور یہاں یوم قومی پنچایتی راج پر سانبہ ضلع کی پلی گرام پنچایت سے ملک کی تمام گرام سبھاؤں سے خطاب کریں گے۔ دورہ سے قبل جموں میں سینکڑوں پی آر آئیز پہنچ چکے ہیں جو وزیر اعظم کا خطاب سنیں گے۔ Pri's Reached Jammu ahead of PM Modi's visit to JK

دورہ
دورہ
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 9:19 PM IST

Updated : Apr 24, 2022, 9:58 AM IST

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور وہاں یوم قومی پنچایتی راج پر سانبہ ضلع کی پلی گرام پنچایت سے ملک کی تمام گرام سبھا سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم دورے کے دوران 20 ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ Pri's Reached Jammu ahead of PM Modi's visit to JK

وزیر اعظم دورہ جموں و کشمیر، سیکڑوں پی آر آئیز جموں وارد

وہیں جموں کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں سے سینکڑوں کی تعداد میں سرپنچ، پنچ بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران پہنچ چکے ہیں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ان پی آر آئیز کو جموں کے مختلف ہوٹلوں میں رات رہنے کا انتظام کیا گیا ہیں۔ پنچایتی راج اداروں کے ممبران جموں پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے ممبران نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہیں کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پنچ و سرپنچوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
جموں و کشمیر کی خوصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وزیر اعظم کا جموں و کشمیر کا تیسرا دورہ ہے،وزیر اعظم کو یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا میں استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم 8.45 کلومیٹر طویل بانہال قاضی گنڈ روڈ کی کا افتتاح کریں گے۔ اس روڈ سے جموں اور سرینگر کے درمیان فاصلہ 16 کلومیٹر کم ہو جائے گا اور سفر میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی بچت ہو گی۔ آنے اور جانے کے لیے دو دو سرنگوں والی یہ سڑک سال کے بارہ مہینے ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

وزیر اعظم پورے ملک میں آبی ذخائر کی بحالی کے لیے ایک نئی اسکیم امرت سروور کا بھی آغاز کریں گے۔ اس کے تحت ملک کے ہر ضلع میں 75 آبی ذخائر کی بحالی اور ترقی کی جائے گی۔ اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر شروع ہونے والے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ وزیر اعظم دہلی سے امرتسر جموں کٹرہ ایکسپریس وے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ میں چار اور چھ لین ایکسیس کنٹرول ایکسپریس وے ہوگا جو کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں قومی شاہراہ 44 پر بالسوا سے براستہ گڈھا بیلداران، ہیرا نگر، جاکھ، وجے پور، کنجوانی تک ہوگا اور اس سے جموں ہوائی اڈے سے کنیکٹویٹی آسان ہو جائے گی۔

Last Updated : Apr 24, 2022, 9:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.