ETV Bharat / state

قانون دانوں کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات - کشمیر کے قوانین

جموں و کشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل، ڈی سی رائنا کی سربراہی میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلوں، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرلوں پر مشتمل لاء آفیسرز کی ایک ٹیم نے جموں میں واقع راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

قانون دانوں کا لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
قانون دانوں کا لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 10:55 AM IST

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کو سپریم کورٹ، ہائی کورٹ میں مختلف فورمز کے زیر التوا اہم قانونی معاملات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے جلد انصاف کی ضرورت پر زور دیا اور قانون کے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ مقدمات نمٹانے میں تاخیر نہ کریں۔ قانون افسروں کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے غریبوں کو بہترین ممکنہ قانونی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

ایڈوکیٹ جنرل نے تمام لاء آفیسرز کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی ہدایتوں کو جذبے کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔

لداخ میں 8 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کو منظوری

دریں اثنا ایک عوامی وفد کی سربراہی سابق وزیر جُگل کشور شرما نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں کٹرا اور ریاسی کے مختلف ترقیاتی امور سے آگاہ کیا۔ انہوں نے موصوف ایل جی سے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں عوامی وفود نے مقامی بزنس یونٹ کے مالکان کی فلاح و بہبود کو ایل کے سامنے رکھا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور تمام فریقین کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے وفد کے ممبران کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو حل کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.