سیکرٹری محکمہ بجلی، چیف انجینئر پی ایچ ای پی، جنرل منیجر این ایچ اے آئی، پاور گرڈ کارپوریشن کے نمائندگان کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔
چیف انجینئر پی ایچ ای پی نے مشیر کو قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران 400 کے وی بغلیار کشن پور کی لائن کے ٹاور نمبر 12 اور 13 کو ہوئے نقصان کے بارے میں جانکاری دی۔
معاملے کی نزاکت کے پیش نظر مشیر نے جنرل منیجر این ایچ اے آئی کو ٹاوروں کی فوری مرمت اور انہیں مستحکم بنانے کی ہدایت دی اور کام کو 30 دن کے اندر مکمل کرنے کے لئے کہا۔
انہوں نے سیکرٹری محکمہ بجلی کو کام کی نگرانی یومیہ بنیاد پر از خود کرنے کے لئے کہا اور چیف انجینئر پی ایچ ای پی کو کام کی جگہ پر معائنے کے لئے تکنیکی عملہ متعین کرنے کے لئے کہا اور تکنیکی رپورٹ بشمول تصاویر اور ٹاوروں کے محفوظ ہونے کے اسناد پیش کرنے کے لئے کہا ۔
مشیر نے جنرل این ایچ اے آئی کو قومی شاہراہ کی دیکھ ریکھ کے لئے عملہ اور مشنری کی تعیناتی یقینی بنانے کے لئے کہا ۔
انہوں نے قومی شاہراہ کی دیکھ ریکھ کی ذمہ دار ایجنسیوں کو متعلقہ ضلع انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی تال میل قائم رکھنے کیلئے کہا ۔