ETV Bharat / state

Pakistani Citizen Arrested راجوری میں پاکستانی شہری زیرِ حراست

جموں کے راجوری ضلع میں بھارتی فوج نے ایک پاکستانی باشندہ کو اس وقت حراست میں لے لیا جب و ہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

پاکستانی شہری کو بھارتی فوج نے حراست میں لیا

author img

By

Published : May 15, 2023, 10:51 AM IST

جموں: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ترکنڈی منجاکوٹ نامی علاقہ سے 27 سالہ محمد عثمان ولد محمد ذو الفقار ساکن کریلا مزان کوٹلی کو دراندازی کے الزام میں بھارتی فوج نے حراست میں لے لیا۔ فوج کی جانب سے دراندزای کے الزام میں حراست میں لئے گئے پاکستانی نوجوان کو اعلی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

اس معاملہ پر حکام نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے پاکستانی درانداز کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ راجوری ضلع کے تارکنڈی علاقے سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:Army Foils Infiltration Bid in JK نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، درانداز گرفتار

حکام نے مزید کہا کہ حراست میں لئے گئے درانداز کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو کوٹلی ضلع کے کیریلا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ہندوستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول پر اس شخص کی مشکوک نقل و حرکت کی وجہ سے اس شخص کو پکڑ لیا اور دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ ہندوستانی فوجیوں نے اسے اعلی حکام کے پاس بھیج دیا ہے، جہاں اس شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جانب سے اکثر و بیشتر عسکریت پسندوں سمیت عام شہریوں کو حراست میں لیا جاتا ہے۔ فوج کے مطابق بسا اوقات پاکستان کے عام شہری غلطی سے لائن آف کنٹرول تک پہنچ جاتے ہیں، انہیں حراست میں لینے کے بعد واپس پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ اور کبھی کبھار ذہنی طور پر معذور افراد بھی لائن آف کنٹرول تک پہنچ جاتے ہیں جنہیں بھی تفتیش اور تحقیقات کے بعد واپس پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.