ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب قریب ڈیڑھ بجے ایک وین سانبہ سے گگوال کی طرف رواں دواں تھی کہ سندباری کے قریب پہنچ کر ایک فوجی گاڑی کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں تین مسافر برسر موقع پر ہی ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوئے۔
مہلوکین کی شناخت سنیتا رانی زوجہ اشونی کمار ساکنہ چک دولما، گوپی کرشن ولد سوم دت ساکنہ بدیال اور ہرش باردن ولد بشن داس ساکنہ بدیال کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت رینو شرما زوجہ آشا رام ساکنہ بدیال، 1 سالہ تاکش ولد اشونی کمار، شمی ولد دیس راج ساکنہ ندالہ، آشا رام ولد سوم دت ساکنہ بدیال کے بطور ہوئی ہے۔
ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر کوشل شرما نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
ادھر راجواری میں نیروجل گاؤں کے نزدیک دو موٹر سائیکل ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرانے سے ایک ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز راجوری کے نیرو جل گاؤں کے نزدیک دو موٹرسائیکل ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔
مہلوک کی شناخت اظہر لون کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت بشارت حسین، امجد حسین اور عمر نثار کے بطور ہوئی ہے۔
نوشہرہ میں ایک منی بس حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے چھ مسافر زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ میں منگل کے روز ایک منی بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں چھ مسافر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعلاجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہیں۔