ETV Bharat / state

جنگ بندی کی خلاف ورزی، چار بھارتی فوجی جوان زخمی

زخمی فوجی جوانوں کو ادھمپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔

file photo
file photo
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 9:10 AM IST

Updated : Jan 20, 2021, 2:29 PM IST

خطے جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی جوانوں کو ادھمپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

Last Updated : Jan 20, 2021, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.