ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کا 28واں جتھا جموں سے روانہ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران اب تک تین لاکھ سے زائد یاتریوں نے پوتر گپھا کا درشن کیا ہے۔ وہیں 30 جولائی یعنی اتوار کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 1974 یاتریوں پر مشتمل 28 واں جتھا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ Amarnath Yatris Leave from Bhagwati Nagar camp

امرناتھ یاتریوں کا 28واں جتھا جموں سے روانہ

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 11:21 AM IST

جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بم بم بولے نعروں کے بیچ یاتریوں کا شری امرناتھ جی یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 1974 یاتریوں پر مشتمل 28 واں جتھا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 85 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 56 گاڑیوں میں 1410 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1107 مرد، 240 خواتین، 2 بچے، 45 سادھو اور 16 سادھویں شامل تھیں۔

بالتل بیس کیمپ کے لئے 29 گاڑیوں میں 564 یاتری روانہ ہوئے جن میں 439 مرد، 123 خواتین اور 2 بچے شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک قریب چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ بتادیں کہ سال گذشتہ کل 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوتر گپھا کا درشن کیا تھا۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ کشمیر کے پہاڑوں میں واقع 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امرناتھ جی مندر کی یاترا کے لئے اب تک نہ صرف ریکارڈ تعداد میں یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے بلکہ سال گذشتہ کے یاتریوں کی کل تعداد کو بھی اس بار یاترا پار کر گئی ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک 3 لاکھ 70 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا: تین لاکھ سے زائد یاتریوں کا درشن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.