جموں: شری امرناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منگل کی صبح 3 ہزار 25 یاتریوں پر مشتمل 23 واں جتھا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 119 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 81 گاڑیوں میں 1865 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1535 مرد، 275 خواتین، 2 بچے، 48 سادھو اور 5 سادھویں شامل تھیں۔
بالتل بیس کیمپ کے لئے 38 گاڑیوں میں 1160 یاتری روانہ ہوئے جن میں 735 مرد، 421 خواتین، 2 بچے شامل تھے۔ بتادیں کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گُپھا کا درشن کیا ہے۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ وہیں پیر کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار 8 سو 98 یاتریوں پر مشتمل 22 واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا ان یاتریوں میں 2 ہزار 8 سو 98 مرد، 8 سو 98 خواتین، 12 بچے اور 90 سادھو شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یاتری 149 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ بالتل اور ننون پہگام بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کا 22واں قافلہ جموں سے روانہ
یو این آئی