ETV Bharat / state

کورونا وائرس: بیرونی ملک سے لوٹے 170 افراد گھر روانہ

جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں واقع بھگوتی نگر کے کوارنٹائن سنٹر سے 170 افراد کو ان کے گھروں کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ ان لوگوں کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

بیرونی ملک سے لوٹے 170 افراد گھر بھیجے گئے

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 11:06 PM IST

کورنٹائن ہونے والے افراد ایک ہفتہ قبل بیرونی ملک سے جموں و کشمیر آئے تھے۔ انہیں ڈاکٹرس کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹرس کے مطابق ان میں سے کوئی بھی کورونا سے متاثر نہیں ہے۔ یہ لوگ جموں، کشمیر، ڈوڈا اور کشتواڑ کے الگ الگ علاقوں سے تھے۔

بیرونی ملک سے لوٹے 170 افراد گھر بھیجے گئے

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 روز کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس دوران لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے گھر پر ہی رہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

بتایا جاتا ہے کہ کورونا ورائرس چین کے وہان شہر سے پھیلا ہے۔ اب یہ وائرس تقریبا پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہوںے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس سے بھارت میں ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.