اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑہ میں واقع زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ میں ہومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہلف لائن اور اسلامک رلیف ریسرچ ٹرسٹ سرینگر کی جانب سے معذور خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسم کی گئیں۔ اس دوران پانچ خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے سلائی مشینیں فراہم کی گئی۔
زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ جاوید احمد ٹاک نے کہا کہ انہوں نے معذور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مشن لائولی ہوڈ کے تحت یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی پروگرامز منعقد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت تقریباً پانچ خواتین کو سلائی مشینیں فراہم کی گئیں تاکہ وہ اپنے ہاتھ سے کما سکیں اور کسی اور پر منحصر نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک مشن لائولی ہوڈ کے تحت سنکڑوں پروگرام منعقد کیے جا چکے ہیں اور ان پروگراموں کا مقصد معذور افراد کو خود کفیل بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:NEP Saarthi Under UGC سوپور وومنز ڈگری کالج کے تین طالبات کو این ای پی سارتھی سفیر منتخب
اس موقعے پر خواتین نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مشینیں ان کے لیے ایک بڑا تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشینیں انہیں اپنی زندگی میں ایک نئی شروعات کرنے میں مدد دیں گی۔ اس طرح کے اقدام سے انہیں خود کفیل بننے میں مدد حاصل ہوگی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے میں اور روزگار حاصل کرنے مدد دے گی۔