ETV Bharat / state

Inter School Sports Competition اننت ناگ میں زونل سطح کے انٹر اسکول کھیلوں کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 6:31 PM IST

ضلع اننت ناگ میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے زونل سطح کے انٹر اسکول کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اننت ناگ میں زونل سطح کے انٹر اسکول کھیلوں کا انعقاد

اننت ناگ: مرکز کے زیر اہتمام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع اسپورٹس اسٹئڈیم میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون کے زیر اہتمام زونل سطح کے انٹر اسکول انڈر 14 اور انڈر 17 بائز والی بال، کبڈی اور کھو کھو کا انعقاد کیا گیا۔

کھیلوں کی شروعات مونسپل کونسل چیرمین ہلال احمد شاہ، ڈسٹرک یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس راجہ یعقوب علی، منیجر اسپورٹس کونسل اننت ناگ، انچارج کلچرل ونگ، سی ای او اننت ناگ مسٹر اکرم راہی اور آئی سی کلچرل ونگ ، زونل ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ سجاد احمد میر اور کچھ فزیکل ماسٹرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔

مقابلوں کے افتتاح کے موقع پر منشیات کے خلاف حلف نامے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد مذکورہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں (سرکاری اور پرائیویٹ) کے 1269 طلباء نے حصہ لیا۔

اس موقعہ پر ڈسٹرک یوتھ سروسز سپورٹس آفیسر راجہ یعقوب نے میڈیا نمائدوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کھیل کود کی سرگرمیوں میں اگرچہ حکومت کی جانب سے تعلیمی نصاب کے ساتھ ساتھ حصہ لینا ضروری کر دیا گیا ہے۔ تاہم افسوس کی بات ہے کہ نیجی سکولوں کی جانب سے ان سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Yoga Awareness Programme اونتی پورہ۔ میں یوگا بیداری پروگرام کا انعقاد

اس حوالے سے یہ مسلہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔آئندہ جن بھی نیجی اسکولوں کی جانب سے اپنی شمولیت کو یقینی نہ بنایا جائے۔ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ نوجوانوں کو جسمانی نشو و نما کے لئے اور منشیات سے دور رکھنے کے لئے ان کی زندگیوں میں کھیل کود کا ہونا بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.