سرینگر سے تعلق رکھنے والے چھ نوجوانوں کا قافلہ گاندربل کے دور دراز ٹریکنگ مقام گنگبال میں واقعہ سیر و تفریح کیلئے آئے تھے تاہم پانچ نوجوان صحیح سلامت واپس آ گئے جب کی ایک نوجوان ابھی تک لاپتہ ہے۔
لاپتہ نوجوان کی شناخت ہلال احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکنہ بیمینہ سرینگر کے طور پرہوئی ہے۔ ہلال احمد کشمیر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررہا ہے ۔
گمشدہ نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن کنگن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔