شوپیاں: جموں و کشمیر کے قصبہ شوپیاں سے تقریباً 7 کلومیٹر دور کیگام علاقے میں 22 سالہ نوجوان گھر سے لاپتہ ہوگیا ہے جس کی شناخت الطاف احمد وانی ولد محمد مرحوم ولی محمد وانی کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے بھائی سے گزارش کی ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں، اپنے گھر واپس لوٹیں کیونکہ ان کی ماں کافی صدمے میں ہیں اور وہ بات بھی نہیں کرسکتیں۔ Appeal to return home from missing Altaf in Shopian۔
الطاف اپنے پیچھے چار بہنوں، ایک بھائی اور ماں کو چھوڑ کر چلا گیا۔
والدین، بھائی اور رشتہ داروں سمیت خاندان کے دیگر افراد نے بھی الطاف سے گھر واپس آنے کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں:
الطاف کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن کیگام میں لاپتہ ہونے کا مقدمہ بھی درج کرایا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے کیس درج کر کے مذکورہ نوجوان کو تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔