پولیس ذرائع کے مطابق نملہ بل پانپور کے رہنے والے طارق احمد حجام ولد غلام قادر حجام اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم قرنطینہ مرکز سے فرار ہوا جس کے بعد اونتی پورہ پولیس کو مطلع کیا گیا اور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے گرفتار شدہ نوجوان کو واپس قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا ہے جبکہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 42/2020 درج کر لی گئی ہے۔