جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گزشتہ روز ہوئے ٹریکٹر حادثے میں ایک 20 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔
معلومات کے مطابق بدھ کے روز تحصیل منڈی علاقے سے نوجوان محمد طارق ٹریکٹر لے کر گاؤں بیلا جارہا تھا تبھی اچانک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں ٹریکٹر ڈرائیور محمد طارق شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
حادثے کے فوری بعد گاؤں والوں نے طارق کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔
واقعے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اسپتال سے اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال بھیج دیا اور کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی۔