گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے منی گام میں واقع پولیس ٹریننگ اسکول میں پولیس محکمے میں تعینات اہلکاروں میں برداشت اور اعصابی صلاحیت بڑھانے کے لئے وہنگم یوگ تنظیم نے پاسپورٹ دفتر سرینگر کے اشتراک سے یوگا مراقبہ کا انعقاد کیا جس میں تقریبا سات سو پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔
ویہنگم یوگ تنظیم بین الاقوامی سطح پر جانی جاتی ہے۔ 50 سے زیادہ ممالک میں لوگ اس سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ تنظیم کے صدر سنت پروار وگیان دیو جی مہاراج نے پولیس ٹریننگ سینٹر منی گام میں زیر تربیت 700 سے زیادہ شرکاء کو یوگا کا مراقبہ کرایا۔ وہنگہم یوگ تنظیم 1924 میں قائم کی گئی جو عالمی سطح پر امن اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے UN-Habitat سے منسلک ہے۔
ویہنگم یوگ تنظیم مکمل طور پر سائنسی ہے اور ذات، طبقے اور مذہب سے قطع نظر یہ تمام انسانوں کے لیے ہے۔ یوگا مراقبہ پروگرام میں ڈی آئی جی سوجیت کمار، منیگام پولیس ٹریننگ سینٹر کے پرنسپل ایس ایس پی زبیر احمد خان، ریجنل پاسپورٹ آفیسر سرینگر دیویندر کمار، ڈی ایس پی کلوندر سنگھ، ڈاکٹر، صحافیوں سمیت پولیس کے اعلی حکام موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:DC Budgam بڈگام میں 600 اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب
یوگا مراقبہ کے دوران ریجنل پاسپورٹ آفیسر سرینگر دیویندر کمار نے اس ویہنگم یوگ مراقبہ سے فوائد حاصل کرنے کا اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ کینسر اور برین ٹیومر کی سرجری سے صحت یاب ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے 17 دسمبر تک کشمیر سے کنیا کماری تک یوگا مراقبہ بیداری یاترا کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر متعدد افسران کو مومنٹو پیش کیے گئے۔