ETV Bharat / state

یاسین ملک تہاڑ جیل میں علیل

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی ماں اور بہنوں نے مائسمہ علاقے میں اپنے گھر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

یاسین ملک تہاڑ جیل میں انتہائی علیل
author img

By

Published : Aug 2, 2019, 3:21 PM IST

یٰسین ملک کے اہل خانہ نے کہا کہ ملک کو تہاڑ جیل کے سیل نمبر سات میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انتہائی علیل ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال میں داخل نہیں کرایا جاتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک جو بقول ان کے مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں کو کسی ہسپتال میں داخل کرایا جائے یا علاج ومعالجہ کے لئے اہل خانہ کے سپرد کیا جائے۔

یاسین ملک کی بہن نے نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہم کسی سے اپیل نہیں کریں گے کہ اس کو رہا کرو لیکن کم از کم اس کو طبی سہولیات فراہم کرو۔ اگر آپ اس کو ہسپتال میں داخل نہیں کرانا چاہتے ہیں تو ہمارے حوالے کرو، ہم اپنا گھر بیچ کر اس کا علاج کریں گے'۔

انہوں نے کہا: 'اگر اس کا کوئی بھائی یا بیٹا ہوتا تو ہم بہنیں آپ سے مخاطب نہیں ہوتیں۔ اس کی ایک سات سال کی بیٹی ہے۔ میں چار مہینوں سے دہلی ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہی ہوں'۔

یاسین ملک کی بہن نے کہا کہ ملک کو تہاڑ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور کسی کو ان سے ملنے نہ ان کو کسی سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا: 'یاسین صاحب گزشتہ سات مہینوں سے حراست میں ہیں۔ پہلے وہ کوٹ بلوال جیل جموں میں بند تھے اور اب تہاڑ جیل میں ہیں۔ وہ گزشتہ چار مہینوں سے تنہائی میں مقید ہیں۔ نہ اس کے ساتھ کسی کو رکھا گیا ہے اور نہ کسی کو ان سے ملنے دیا جاتا ہے۔ ان کے کان کی امریکہ میں سرجری کرنی پڑی تھی۔ اب اس میں انفیکشن ہوا ہے۔ آنکھوں میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ کمر کی ہڈی میں ڈسک ہے اور وہ کھڑا بھی نہیں رہ پاتا ہے'۔

انہوں نے کہا: 'اگر تہاڑ جیل میں سبھی قیدی ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں، ایک دوسرے ملتے ہیں تو اسے تنہائی میں کیوں رکھا گیا ہے؟ اس پر الزام ہے کہ اس نے پراپرٹی بنائی، اسکول بنائے۔ اس کے پاس کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ ہماری پراپرٹی اس وقت تہاڑ جیل کے سیل نمبر سات میں سڑ رہی ہے۔ این آئی اے والے کہتے ہیں کہ اس کے پاس پراپرٹی ہے۔ جس انسان نے اپنی زندگی سڑکوں، جیلوں اور مسافروں کی طرح گزاری ہو اس کو اب بڑھاپے میں پراپرٹی کا کیا کرنا ہے؟'۔
یاسین ملک کی بہن نے کہا: 'ہمارا ایک ہی بھائی ہے اور وہ جیل میں سڑ رہا ہے۔ میں ہر تین ہفتے بعد اس سے ملنے جاتی ہوں۔ مجھے یقین نہیں ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہوں گے یا نہیں۔ اس کے ساتھ اتنی زیادتی کیوں؟ ہمارے پاس کونسی پراپرٹی ہے؟ ذرا ہمیں بھی بتائے؟ وہ اس باپ کا بیٹا ہے جس کے ککرناگ میں پچاس کنال زمین اراضی تھے۔ ہم نے 2015 میں سات کنال بیچے۔ اس کی نسوں میں حلال خون ہے۔ وہ حرام کھانے نہیں نکلا ہے'۔

یاسین ملک کی بہن نے کہا کہ انہوں نے مسٹر ملک کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے دلی ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا لیکن اب تک کوئی راحت نصیب نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا: 'جب میں نے اس کی حالت دیکھی تو میں دلی ہائی کورٹ گئی۔ میں نے وہاں ایک عرضی دائر کی لیکن اس پر سماعت ہی نہیں ہوتی۔ اس کی خاموش موت ہوگی اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلے گا کہ وہ مرگیا ہے۔ اس کا جیل میں کوئی علاج نہیں ہوتا ہے۔ اس کو بالکل اکیلا رکھا گیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں اسی صرف بیس منٹ کے لئے باہر نکالا جاتا ہے۔ جیل میں اسے آرام سے مارا جارہا ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ فرنٹ چیئرمین یاسین ملک کو ریاستی پولیس نے ماہ فروری کی 22 تاریخ کو حراست میں لیکر پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید کردیا تھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں انہیں 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ مرکزی حکومت نے ان کی جماعت لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

Intro:Body:

yasin malik health condition 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.