ETV Bharat / state

وولر جھیل میں مہمان پرندوں کے تحفظ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب - ضلع بارہمولہ

ضلع بارہمولہ میں مشہور وولرجھیل میں آنے والے مہمان پرندوں کے تحفظ کیلئے وولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (WUCMA) کی جانب سے ہائی ڈیفینیشن سی سی ٹی وی کیمرز نصب کیے گئے ہیں۔

وولرجھیل میں مہمان پرندوں کے تحفظ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 11:36 AM IST

وولرجھیل میں مہمان پرندوں کے تحفظ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور و معروف میٹھے پانی کی وولر جھیل اپنی خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں منفرد شناخت رکھتی ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندے کی آمد ہوئی۔ وولر جھیل کا رخ کرتے ہیں اور ان مہمان پرندوں کے تحفظ کے لیے وولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (WUCMA) کی جانب سے ہائی ڈیفینیشن سی سی ٹی وی کیمرز نصب کیے گے ہیں۔

وولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے چیف کواڑنیٹر عرفان رسول نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں بانڈی پورہ کے بانیاری اور صدر کوٹ میں کیمرز لگائے ہیں۔ اس کے بعد ہم وٹلب سوپور کے ذریمنز اور شاہگنڈ میں بھی کیمرہ لگانے والے ہیں اور اس کا مقصد مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں سے ہم نے دیکھا ہے کہ اس وولر جھیل میں نایاب قسم کے مہمان پرندے آتے رہتے ہیں اور ہم ان کو تحفظ دینا چاہیے ہیں۔ کیونکہ تحفظ ملنے سے پرندوں کی تعداد بڑھے گی اور اس سے پرندوں کو دیکھنے والے افراد اور سیاح ولر جھیل کی طرف متوجہ ہوں گے اور لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپوارہ میں بھیانک آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر راکھ

عرفان رسول نے مزید کہا کہ وولد جھیل کو گذشتہ برسوں سے وولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے کافی حد تک صاف کیا ہے اور پانچ کلومیٹر پر مشتمل علاقے پر ڈی سلٹیشن بھی کی گئی ہے اور آنے والے وقت میں اس جھیل کو اور بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے پرندوں کا شکار کرنے والوں پر نظر رکھ سکتے ہیں اور اگر کسی نے ان مہمان پرندوں کو شکار کیا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.