ماہرین کے مطابق اس کی اہم وجہ لوگوں کی بدلتی طرز زندگی، کے نتائج میں شوگر اور بلڈ پریشر کا ہو نا اور اپنی مرضی کے مطابق ادویات کا استعمال ہے۔
صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ کے نفرولوجی شعبے کے مطابق گرچہ اس ہسپتال میں اس طرح کے بیماریوں کو ڈائلیسز اور دیگر علاج و معالجہ کے لیے تمام تر سہولیات میسر ہیں تاہم اس مرض میں مبتلہ بیماروں کے بڑھتی بھیڑ کے مدنظر اس میں مزید بہتری لانی کی بے حد ضرورت ہے۔
وہیں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اب وادی کشمیر کی کئی غیر سرکاری تنظیمیں بھی سامنے آئی ہیں جو اس طرح کے مریضوں کے لیے ادویات اور ڈائیلسز خدمات کی سہولیات دستیاب رکھے ہوئے اپنا فرض بخوبی انجام دے رہی ہیں۔
شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں اس طرح کے مریضوں کے لیے کئی اسکمیں وجود میں لائی گئی ہیں، جن سے ڈائلیسز اور ادویات کے لیے انہیں مدد فراہم کی جاتی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اصل معنوں میں آج کے دن کا حق ادا کیا جائے اور وادی کشمیر میں گردوں کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھ کر انفرادی اور اجتماعی سطح پر آگے آنے کی ضرورت ہے۔