ETV Bharat / state

پڑوسی ریاستوں سے بسوں سے بھی آئیں گے مزدور - گاڑی سے بھی آ سکتے ہیں۔

حکومت بہار کے ذریعہ پڑوسی ریاستوں میں پھنسے مزدور، سیاح اور طلباء کو بسوں کے ذریعہ گھر لانے کی تیاری ہو چکی ہے۔

پڑوسی ریاستوں سے بسوں سے بھی آئیں گے مزدور

author img

By

Published : May 13, 2020, 11:20 PM IST

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ریاستوں سے لوگ اپنی پرائیویٹ گاڑی سے بھی آ سکتے ہیں۔

حکومت بہار کے ذریعہ ریاست کے باہر پڑوسی ریاستوں میں پھنسے طلباء، مزدور اور سیاح کو بس کے ذریعہ 7 دنوں کے اندر بس سے لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نزدیک کے ریاست سے جو بھی غیر مقیم مزدور، سیاح اور طلباء آنا چاہتے ہیں انہیں بس لانے کا نظم کریں۔

اس کے لئے جو بھی ضروری کارروائی ہو اسے جلد پورا کریں۔ اس کے لیے متعلقہ ریاست سے رابطہ کر پورے انتظام کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ ریاست میں روز 10ہزار کورونا جانچ کو یقینی بنائیں۔ اس کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اب رینڈم جانچ سے کام نہیں چلے گا۔ باریکی سے ہر فرد کا جانچ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ آکسیجن کی سپلائی، پلس آکسی میٹر اور دوسری طبی خدمات میں جلد سے جلد اضافہ کیا جائے ۔

حکومت نے نزدیکی ریاستوں میں پھنسے ہوئے مزدور، سیاح اور طلباء کو بسوں سے آنے کی اجازت دے دی ہے۔ محکمہ آفات مینجمنٹ کے مطابق ایسے لوگوں کو متعلقہ ڈی ایم جہاں کے وہ رہنے والے ہیں کے ذریعہ ای- پاس کچھ شرائط کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

شرائط میں خصوصی طور پر میڈیکل اسکریننگ اور گھر پر قرنطینہ کا واضح طور پر ذکر ہو گا۔ یعنی پرائیویٹ گاڑیوں سے آنے والوں کو گھر میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ ای-پاس لے کر آنے والوں کو سرحد پر روکا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.