نیشل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے' فیچ کنسٹرکشن کمپنی' نامی ایک نجی کمپنی کو رن وے بنانے کا ٹھیکہ دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مذکورہ تعمیراتی کمپنی کے فیلڈ منیجر سجاد احمد شاہ نے کہا کہ پروجیکٹ پر چار سے ساڑھے چار سو کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا جس کو چھ سے آٹھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ ہوائی پٹی کی کُل لمبائی ساڑھے تین کلو میٹر ہوگی جبکہ اس کی چوڑائی ساٹھ میٹر ہوگی۔
کمپنی کے سرور انجینئر پروین کے مطابق ہوائی پٹی کو بنانے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں لڑاکا طیاروں کے لئے استعمال میں لانا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرکوں اور کارکنوں کو رن وے کی تعمیر کے لئے پاس جاری کردیئے گئے اور ہوائی پٹی پر گزشتہ دو روز سے شدومد سے کام جاری ہے ۔
واضح رہے کہ ائرپورٹ کی تعمیر کا کام ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا جب بھارتی فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مابین لائن آف ایکوچل کنٹرول (ایل اے سی) پر فوجی تعطل جاری ہے۔