ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی نے پارٹی وفد سے ملاقات کیوں نہیں کی؟

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے ان کی والدہ کے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ 'محبوبہ مفتی کا ملاقات سے انکار کرنا ایک ایسے وقت میں صحیح فیصلہ ہے جب حکومت ہند کشمیر میں حالات معمول پر دکھانے کیلئے غلط بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے'۔

author img

By

Published : Oct 8, 2019, 7:00 PM IST

Updated : Oct 8, 2019, 7:32 PM IST

محبوبہ مفتی نے پارٹی وفد سے ملاقات کیوں نہیں کی؟

محبوبہ مفتی، سرینگر کی زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع چشمہ شاہی کی ایک عمارت میں قید ہیں۔ اس عمارت کو سب جیل میں تبدیل کیا گیا ہے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ نے نیشنل کانفرنس کے قائدین ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے برعکس، اپنی حراست کے دوران پارٹی کے وفد سے ملاقات کرنے سے انکار کیا ہے۔

اس وفد کو گورنر انتظامیہ نے سوموار کی صبح ملاقات کی اجازت دی تھی لیکن بعد میں پارٹی نے اعلان کیا کہ ایسی کوئی ملاقات منعقد نہیں ہوگی۔

اس اعلان کے بعد یہ خبریں گشت کرنے لگیں کہ پی ڈی پی میں اندرون خانہ اس ملاقات کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ 'ملاقات کا پروگرام منسوخ کرنا صحیح فیصلہ ہے۔مین اسٹریم کے قائدین کو دو ماہ سے نظر بند رکھا گیا ہے۔آخر کیونکر محبوس رہنماؤں اور انکے پارٹی رہنماوں کے درمیان ملاقاتوں کا اہتمام کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے؟'

انہوں نے کہا کہ 'ان ملاقاتوں کے ذریعے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کشمیر میں نارملسی بحال ہورہی ہے۔'

اس ٹویٹ کے ذریعے مبہم انداز میں نیشنل کانفرنس کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جس کے 15 رکنی وفد نے اتوار کی صبح عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انکی رہائش گاہ کے باہر منتظر صحافیوں کی جانب مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا اور انگلیوں سے جیت کا نشان بنایا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 8, 2019, 7:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.