ETV Bharat / state

بدھ سے موسم میں بہتری کی توقع - ای ٹی وی بھارت

رمبن اور رمسو میں بارش کے نتیجے میں مٹی کے تودے گر آئے ہیں جس کے باعث سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔

بدھ سے موسم میں بہتری کی توقع
بدھ سے موسم میں بہتری کی توقع
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 1:05 PM IST

جموں و کشمیر بلخصوص کشمیر میں 24 مارچ سے موسم میں بہتری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وادی میں بارش کی پیش گوئی ہے تاہم بدھ کو دوپہر کے بعد موسم میں بہتری کی امید ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'آج ہلکی سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ چوبیس مارچ کو بھی متعدد جگہوں پر ہلکی بارش کی توقع ہے، اور اس کے بعد موسم میں بہتری کی توقع ہے۔'

رمبن اور رمسو میں بارش کے نتیجے میں مٹی کے تودے گر آئے ہیں جس کے باعث سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔

سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ، پہلگام میں 3.2 اور گلمرگ منفی 0.9 ریکارڈ کیا گیا۔

لیہہ شہر کے لداخ میں رات کا کم ترین درجہ حرارت منفی 1.5، کرگل میں منفی 1.6 اور دراس میں منفی 3.4 ڈگری درج کیا گیا۔

جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.9، کٹرا میں 13.2، بٹوٹ 6.1، بانیہال 5.8 اور بھدرواہ میں 5.6 ڈگری درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بارش و برفباری کا سلسلہ شروع

اس سے قبل محکمہ نے ہفتہ کے روز سرینگر، جموں اور لداخ کے ڈویژنل کمشنرز کو بھی ایک کمونیکیشن (مواصلات) بھیجا ہے جس میں انہیں موسم کی خرابی سے ممکنہ پیدا شدہ صورتحال سے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

اس میں لکھا گیا ہے کہ بڑی سڑکوں خصوصاً جموں سے سرینگر اور سری نگر سے لیہہ جانے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل پڑ سکتا ہے۔ اور شاہراہ کے کئی مقامات پر تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ زرعی و باغبانی کا کاموں کو خراب موسم کے باعث مؤخر کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.