اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کل شام سے پانی کی سپلائی اچانک بند ہوگئی ہے۔ پانی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل شام اننت ناگ کے کاڑی پورہ گجناگ علاقے میں محکمہ جل شکتی کی ایک مین پائپ میں پھٹ جانے کی وجہ سے پانی کی سپلائی بند کی گئی ہے۔ پائپ پھٹنے کے سبب پانی سڑکوں پر آنے کی وجہ سے لوگوں کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اگرچہ محکمہ کے ملازمین نے فوری طور اقدامات کرتے ہوئے قصبے میں پانی سپلائی کو بند کر دیا۔ اس کی وجہ سے اننت ناگ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:Apni Party Lost Dozen Leaders الطاف بخاری کو جھٹکا، ایک درجن لیڈران مستعفی
مقامی باشندوں کے مطابق اچانک پانی کی سپلائی منقطع ہو جانے سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب محکمہ جل شکتی نے پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے گاڑیوں (water tank)سپلائی کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اننت ناگ میں پینے کے پانی کی سپلائی کو جلد از جلد بحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔