انہوں نے کہا کہ ' ہم بھارت اور پاکستان دونوں کو ہی سرحد پر امن قائم رکھنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ایل او سی پر امن و امان برقرار رکھا جائے تاکہ دونوں ہی ممالک عسکری سرگرمیوں سے نجات حاصل کر سکیں'۔
انہوں نے مذید کہا کہ 'ہم مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر بھارت اور پاکستان کے مابین براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے رہے ہیں'۔
واضح رہے کہ آئے روز لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ جس میں فوجی جوانوں سمیت عام لوگوں کی بھی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
ہلاکتوں کے علاوہ عوامی تعمیرات کو بھی تقصان پہنچتا ہے جو کہ تشویش ناک ہے۔