وقف بورڈ چیرمین درخشاں اندرابی نے آج زیبہ آپا انسٹی ٹیوٹ آف انکلوسیو ایجوکیشن (ZAIIE) بجبہاڑہ کا دورہ کیا اوروہاں کے حالات کا جائزہ کیا۔ اس دوران اسکول میں زیر تعلیم طلباء اور عملے کے ساتھ بات چیت کی۔ جبکہ بعد میں جسمانی طور معذور بچوں کے درمیان کمبلیں بھی تقسیم کی۔
جاوید ٹاک کی طرف سے قائم کئے جانے والے اس انسٹچوٹ میں جنوبی کشمیر کے تقریباً 150 جسمانی طور پر معذور بچے اس وقت اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ اس کو دیکھ کر درخشاں اندرابی نے اساتذہ اور اسکول کے بانی کے کردار کو سراہا اور حکومت ہند کی تعریف بھی کی ۔انہوں نےکہاکہ صحیح مانوں میں ایک بہترین انسان کو پدم شری سے نوازا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ادارے میں نا صرف بچوں کو تعلیم اور تربیت ملتی ہے بلکہ انسانوں کو اپنی اپنی زندگی میں کچھ بہتر کر گزرنے کے لئے حوصلہ بھی ملتا ہے۔ واقعی یہ ایک شاندار تعلیمی ادارہ ہے جہاں معذور بچوں کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کو ترجیح دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Reasi Illegal Excavation غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی، دو ٹپر ضبط
واضع رہے کہ ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کی سربراہی جاوید احمد ٹاک کر رہے ہے، جنہیں چند ماہ پہلے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند نے پدم شری اعزاز سے نوازا ہے۔