ETV Bharat / state

Daraksha Andrabhi خستہ حال عید گاہ کی مرمت میں تین برس لگ جائیں گے

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 7:32 PM IST

جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کا کہنا ہے کہ عید گاہ میں عید الضحیٰ کے موقع پر نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں فیصلہ سرکار لے گی۔ ہم اس کی خستہ حالی کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

خستہ حال عید گاہ کی مرمت میں تین برس لگ جائیں گے

سری نگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ کو عید گاہ کی زمین ہموار بنانے اور تزئین و آرائش میں کم سے کم تین برس لگ جائیں گے۔ہم اپنی طرف سے اس کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ موصوف چیئر پرسن کا کہنا تھا کہ حالات اچھے ہونے کے بعد وہاں عید کی نماز بھی ادا کی جائے گی۔ ہم اس کی خستہ حالی کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

عید گاہ نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ یہ سرکار کے ہاتھ میں ہے،ہم یہ کہیں گے کہ عید گاہ کی صورتحال تیس برسوں سے خستہ ہے ہم وہاں کام کر رہے ہیں اور ہمیں زمین ہموار کرنے میں کم سے کم تین سال لگ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہو رہے ہیں اور حالات اچھے ہونے کے بعد جب وہاں کا گرائونڈ صحیح ہوگیا توعید نماز ادا کی جائے گی لیکن اس کے لئے ہمیں ابھی گرائونڈ تیار کرنا ہے۔ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ جموں وکشمیر وقف بورڈ کو سرکار سے کوئی فنڈس نہیں ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Programme منشیات مخالف عالمی دن کے موقع پر نوجوانوں کو نشہ سے دور رہنے کی تلقین

انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت بل کی تعمیر و ترقی میں کچھ نہ کچھ ہونا چاہئے۔ وقف بورڈ کے دائرے میں جو چیزیں آتی ہیں ان میں بھی ایک نیا دور آیا ہے جس کےلئے ہم سرکار اور لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.