اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناتگ ضلع میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت شہید ہمایوں بٹ کے نام سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ضلع کے مختکف علاقوں سے کل آٹھ ٹیموں نے شرکت کی ۔مقامی باشندوں میں بھی جوش و خروش پایا گیا۔
جموں وکشمیر پولیس جہاں ایک جانب منشیات مخالف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ اور اس مہم میں پولیس کو منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو پکڑنے میں کامیابی مل رہی ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانا۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع اننت ناگ میں شہید ہمایوں بٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں اننت ناگ اور اس سے ملحقہ دیہات کے بچے شرکت کررہے ہیں۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے منسلک کرنا اور منشیات سے دور رکھنا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چکرورتی نے کیا۔ ان کے ہمراہ ضلع پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں اننت ناگ ضلع کی 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے اننت ناگ پولیس خاص کر ایس ایس پی اننت ناگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس کی جانب یہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے یہاں کے نوجوان لڑکوں کو لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت نوجوان لڑکے اور لڑکیاں منشیات کا استعمال کرنے لگے ہے جبکہ پولیس ان نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے جو ایک اچھی پہل ہے۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی سعید آفاق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہر سال ایک اسپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جگن ناتھ آزاد اوران کے ہم عصرشعراء کے موضوع پر جموں یونیورسٹی میں سمینار
لیکن اس سال حال ہی شہید ہوئے ہمایوں بٹ جو کوکرناگ علاقے میں ایک تصادم میں شہید ہونے کے نام سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا اہنونے کہا شہید بٹ ایک بہادر آفسر تھے ۔ واضع رہے ہمایوں بٹ 13 ستمبر کو کوکرناگ کے گڈول علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے تصادم میں شہید ہوئے۔