صوبائی کشمیر پی کے پولے بانڈی پورہ کے سمبل، شادی ہورہ، حاجن اور بانڈی پورہ علاقوں میں قائم کئے گئے قرنطینہ سنٹرس کا دورہ کیا اور ان مراکز کا معائنہ کرکے قرنطینہ پر رکھے گئے لوگوں کو دی جارہی سہولیات کا بھی معائنہ کیا-
خیال رہے کہ بانڈی پورہ کے قصبہ حاجن میں حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثرہ چار مثبت کیسز سامنے آنے کے کے بعد انتظامیہ کافی زیادہ متحرک ہوگئی ہیں اور وادی بھر میں لگائ گئ بندشوں کو مزید سخت کر دیا گیا تاکہ اس وائرس کے مزید پھیلاؤ پر روک لگائی جاسکے-
صوبائی کمشنر کشمیر نے قصبہ حاجن کا بھی دورہ کیا اور اس دوران ان کے ہمراہ بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا کے علاوہ دیگر پولیس و سول انتظامیہ کےاعلیٰ افسران بھی وہاں پہنچے -
انہوں نے اس موقع پر ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں -
انہوں نے بانڈی پورہ کی عوام سے تاکید کی کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے گھروں میں بیٹھنے کو ترجیح دیں، ایک جگہ جمع ہونے یا کسی سماجی یا مذہبی بھیڑ بھاڑ سے فلحال مکمل طور پر پرہیز کریں -