ETV Bharat / state

' جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا دور ختم ' - عسکریت پسندی کا پرتشدد دور ختم

آسام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں تشدد پر قابو پالیا گیا ہے۔

' جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا پرتشدد مرحلہ ختم ہوچکا ہے'

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 9:17 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز آسام میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے نئے بھارت اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے عسکریت پسندی کا پرتشدد دور ختم ہوچکا ہے۔ پورے شمال مشرقی خطے اور جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا دور شروع ہوگیا ہے۔

آسام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں تشدد پر قابو پالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشت برس نومبر ماہ میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات تشدد کے بغیر انجام دیئے گئے۔ انتخابات میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران 5000 سے زائد عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا لیکن اب امن کا دور شروع ہوچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.