اطلاعات کے مطابق ترال علاقے میں واقع ہردومیر گاؤں کو آج سہ پہر فوج ایس او جی اور سی آر پی ایف نے محاصرے میں لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات ملی تھیں جسکے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق سرچ آپریشن پُرامن طور پر اختتام پزیر ہوا ہے۔