ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں سرپنچ ہلاک، دو افراد زخمی - نگری ہتمولہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا

ہندوارہ قصبے کے نگری ہتمولہ علاقے میں اس وقت ماحول غمگین ہو گیا جب کپواڑہ کی طرف سے گھر آرہے میاں بیوی اور ڈرائیور نگری کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئے۔

سڑک حادثے میں سرپنچ ہلاک، دو افراد زخمی
سڑک حادثے میں سرپنچ ہلاک، دو افراد زخمی
author img

By

Published : May 29, 2020, 4:53 PM IST

اطلاعات کے مطابق کپواڑہ سے نگری علاقے کی طرف آرہی سینٹرو کار اور ایک لوڈ کیریئر میں تصادم ہوگیا اور سینٹرو کار میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران گاڑیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

تینوں افراد کو اگرچہ زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا۔ تاہم وہاں ایک شہری کی موت واقع ہوگئی اور دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق تینوں افراد کی شناخت سرپنچ نگری محمد سرور اور اس کی اہلیہ مہتابی بیگم اور ڈرائیور کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کے لئے سرینگر صورہ منتقل کیا گیا۔

پولیس نے اس سسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.