ETV Bharat / state

بلاک منڈی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اختتام - واقع منڈی تحصیل میں منعقدہ

Viksit Bharat Sankalp Yatra Programme in Mandi JK: جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی پنچایت بائیلہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر منڈی خلیل احمد بانڈے بطور خاص شریک رہے۔

بلاک منڈی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا پروگرام اختتام پذیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 1:27 PM IST

بلاک منڈی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا پروگرام اختتام پذیر

منڈی: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع منڈی تحصیل میں منعقدہ وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور ملازمین موجود رہے، ان کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی کے دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ سرپنچ، پنچ سمیت علاقہ کے معززین، اسکولی طلباء و طالبات و لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کی۔

دوران پروگرام اسکولی طلباء نے مختلف رنگارنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے۔ وہی اس موقع پر سرکار کی جانب سے مختلف محکموں کے تحت چلائی جارہی رہی اسکیموں کے حوالے سے جہاں علاقہ کے لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی۔ وہیں لوگوں کو ان اسکمیوں سے استفادہ حاصل کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ اس حوالے سے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر منڈی خلیل احمد بانڈے نے کہا کہ بلاک منڈی کی سترہ پنچایتوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پروگرامز بڑی بحسن خوبی سے انجام دیے گیے۔ جن میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان پروگراموں کو کامیاب بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈی پورہ میں فصلوں کی محفوظ کاشت پر بیداری پروگرام

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے دوران لوگوں کو سرکار کی جانب سے چلائی جارہی مختلف محکموں کے تحت اسکمیوں سے متعارف کرایا گیا اور انہیں یہ جانکاری بھی فراہم کی گئی کہ وہ کس طرح سے ان اسکیموں سے فیض یاب ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.