ETV Bharat / state

کشمیر میں حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے - Very close to restoring normalcy, says J&K DGP

جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی کے حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے۔

کشمیر میں حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 7:53 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:33 AM IST

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے اب تک 184 ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں جبکہ تقریباً 6 واقعات انتہائی حساس نوعیت کے تھے۔

کشمیر میں حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ناخوشگوار واقعات انتہائی معمولی نوعیت کے تھے اور 6 واقعات میں عوام کی جانب سے پتھراؤں کیا گیات تھا۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس کم طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ایسے واقعات سے نمٹ رہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر حالات کو معمول پر لانے کےلیے عوام کی جانب سے دیئے جارہے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام حالات کو معمول پر لانے کےلیے کوشاں ہیں اور ان کی جانب سے ہمیں کافی تعاون حاصل ہو رہا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں سیکوریٹی فورسز نے ایک مقامی عسکریت پسند کو ہلاک کردیا۔

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سیکوریٹی فورسز نے آج صبح مقامی عسکریت پسند آصف مقبول بٹ کو سوپور میں ایک تصادم میں مار گرایا۔

ڈی جی پی نے کہا کہ آصف مقبول بٹ گذشتہ ایک ماہ سے مقامی لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے واقعات میں ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف نے گذشتہ ہفتہ چار عام شہریوں پر فائرنگ کی تھی۔

دلباغ سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے شدت پسند دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ فورسز نے چوکس اختیار کرتے ہوئے دشمن کے منصوبوں کو ناکام کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی فورسز تمام وادی میں چوکسی احتیار کئے ہوئے ہیں اور عسکریت پسندوں کا تعاقب جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 6:33 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.