ETV Bharat / state

سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر آمدورفت ایک بار پھر معطل

جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مسافر اور مال بردار گاڑیاں گزشتہ کئی روز سے مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔

سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر آمدورفت ایک بار پھر معطل

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 12:27 PM IST

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو آج صبح سات بجے کے بعد بارش کی وجہ سے پنتھیال کے مقام پر چٹانیں گر آنے کی وجہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ بند کر دیا گیا۔

سرکاری عہدیداروں کے مطابق یہ اطلاع ملنے پر فوری طور پر ایک فلیش پیغام میں ٹریفک پولیس نے نگرروٹہ، ادھمپور، ناشری، چندرکوٹ اور قاضی گنڈ میں گاڑیوں کو روک لیا۔

اطلاعات کے مطابق ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کو آج جموں سے سرینگر کی جانب جانے کی اجازت دی گئی تھی اور کسی اور ایل ایم وی یا ایچ ایم وی کو جموں اور سرینگر کے مابین کسی بھی سمت جانے کی اجازت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند ہونے کے نتیجے میں مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہونے کے باعث وادی میں اشیاء خوردنی کی قلت پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.