وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع چرار شریف میں مشہور و معروف ریشی حضرت نورالدین ریشیؒ کا عرس مبارک بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
کووڈ-19 وبائی بیماری کے دوران بھی زائرین کی ایک خاصی تعداد نے عرس مبارک میں شرکت کی۔
دن بھر حمد و ثنا، نعت خوانی اور درود و اذکار کی محفل جاری رہی۔
یہاں زائرین کشمیر کے ہر کونے سے حاضری دینے آئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کووڈ 19 پروٹوکول پر لوگوں کو عمل کرانے کے لیے جگہ جگہ اسکریننگ کی جا رہی ہے اور ماسک پہنے بغیر زیارت کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یہاں آئے زائرین نے بتایا کہ ہم یہاں زیات کرنے آئے ہیں اور ہم نے اپنے اہل و عیال کو بھی ساتھ لایا ہے۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے انتخابات ایک بار پھر معطل
ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ العالمؒ کشمیر کے بلند ترین بزرگ دین میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کے لیے صرف کی۔
انہوں نے قرآن کو کشمیری زبان میں ہمارے سامنے اپنی شاعری کے ذریعے رکھا جس سے لوگوں کو اللہ کے دین کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔
کشمیر میں ان کو علمدارِ کشمیر، نند ریشی، شیخ العالم، نورالدین نورالدین نورانی وغیرہ قابل ذکر ہے۔
لوگوں کو اس زیارت کے ساتھ بہت ہی زیادہ عقیدت ہے مسلم لوگوں کے علاوہ یہاں پر ہر مذہب کے لوگ سال بھر حاضری دینے آتے ہیں۔