ETV Bharat / state

ترال: صوفی شاعر رجب حامد کی برسی پر تقاریب کا اہتمام - Urs of Sufi poet Rajab Hamid arranged in Tral

معروف صوفی شاعر رجب حامد کا سالانہ عرس آج ان کے آبائی گاؤں ستورہ ترال میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 7:28 PM IST

اس دوران وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مجلس میں حصہ لے کر امن وامان کے لیے دعائیں مانگی۔

اس دوران محفل سماع کا بھی اہتمام کیاگیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرحوم شاعر کے ایک قریبی رشتہ دار غلام نبی نے بتایا کہ رجب حامد فطری طور پر ایک صوفی شاعر تھے جنہوں نے ہر وقت خودداری کی تعلیم دی۔

انہوں نے مختلف بزرگوں کی شاگردی میں رہ کر تصوف سیکھا اور اس پر عمل پیرا رہے۔

رجب حامد کے جانشین ندیم الطاف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ رجب حامد مرحوم کا آج تیرواں یوم وصال ہے۔ وہ دو ہزار آٹھ میں آج ہی کے روز انتقال کر گئے تھے۔

آج یوم وصال کی تقریب احتیاطی تدابیر کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے منعقد ہوئی۔ اس میں وادی کے قرب و جوار سے لوگ شامل ہوئے تاہم ندیم الطاف نے الزام عائد کیا کہ رجب حامد جیسے بلند پایہ سخن ور جس نے کشمیری زبان کی ترویج میں اہم رول ادا کیا۔ ان کو سر کار و انتظامیہ کی طرف سے وہ مقام نہیں دیا گیا، اس کے وہ حقدار تھے۔

واضح رہے کہ رجب حامد کا مشہور زمانہ کلام افسوس دنیا کانسہ نا لگ سمسار سیت زبان زد عام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.