جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ اربن لوکل باڈیز کی ڈائریکٹر متہورا معصوم نے آج ہندواڑہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ٹاؤن ہال ہندواڑہ میں ملازمین کے ساتھ بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'یہ دن ہمارے لیے گاندھی جی کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ آج کے دن ہم سب ان کی تعلیمات اور نظریات زندگی پر عمل کرتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم سب ان کے خوابوں کا بھارت بنانے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں:
انہوں سابق وزیر اعلیٰ شاستری جی کو نمن کرتے ہوئے ان کو بھی یاد کیا اور ہال میں موجود تمام ملازمین اور صفائی کرمچاریوں کو اپنے ہاتھوں سے اسناد پیش کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران متھوا معصوم نے چنارپارک، اوپن جم سنٹر، ویمنس مارکیٹ اور کمیونٹی کم میریج ہال کی بھی سنگ بنیاد ڈالی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر اربن لوکل باِڈئز نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔