ETV Bharat / state

نامعلوم افراد نے سیب کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے

جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے سریگفوارہ مہند علاقہ میں دوران شب نامعلوم افراد نے تین درجن سے زیادہ سیب کے درختوں کو کاٹ ڈالا ہے، جس کی وجہ سے باغ مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:30 PM IST

اننت ناگ میں نامعلوم افراد نے سیب کے درخت کاٹ لیے

بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے بجبہاڑہ کے مہند گاؤں میں دو تین جون کی درمیانی شب کے دوران عبدالرحیم بٹ، عبدالرحیم راتھر، اور عبدالرشید نامی افراد کے باغ میں داخل ہو کر تین درجن کے قریب سیب کے درختوں کو توڑ ڈالا ہے۔

نامعلوم افراد نے سیب کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے

متاثرہ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سیب کے درختوں سے بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ ان کی روزی روٹی اسی پر منحصر ہے۔

انہوں نے درختوں کی دیکھ بال اور پرورش میں بہت محنت کی ہے لہذا یہ واقعہ ان کے پورے خاندان کے لئے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا جرم ہے جو قتل کے مترادف ہے۔

لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد سے جلد بے نقاب کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

وہیں اس واقعہ سے علاقہ کے کاشتکار تشویش میں مبتلا ہوئے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے معاملہ کی فوری جانچ کرکے ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی،تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں ۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کی ہے اور ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے لئے جانچ شروع کی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.