سری نگر: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندرا سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار تین سطحی پنچایتی نظام قائم کیا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 آئین میں عارضی تھا جس کو ہٹانے میں کا نگریس ناکام ہوئی لیکن بی جے پی نے اس کو ہٹا دیا۔ موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی نے زمینی سطح پر جمہوریت قائم کی جو یہاں پہلے نہیں تھی۔دفعہ 370 کی تنسیخ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ دفعہ آئین میں عارضی تھا جس کو بی جے پی نے ہٹایا۔
یہ بھی پڑھیں:Kargil Vijay Diwas Celebration بھارتی فوج کی جانب سے کارگل وجے دیوس تقریب کا انعقاد
ان کا کہنا ہے کہ جس آئین میں دفعہ 370 لکھا ہوا تھا اسی آئین میں یہ بھی لکھا تھا کہ یہ دفعہ عارضی ہے بلکہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی آئین ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ یہ دفعہ عارضی ہے اور یہ ختم ہوگا۔ کانگریس کی حکومتیں اپنے سیاسی مفادات کے پیش نظر اس کو نہیں ہٹا سکے جس کو بعد میں بی جے پی نے ہٹا دیا جس کے لئے کانگریس کو بی جے پی کا شکر گذار رہنا چاہئے۔یونفارم سول کوڈ کے بارے میں پوچھے جانے پر سنگھ نے کہا کہ اس پر بات چیت چل رہی ہے۔