مقامی لوگوں کے مطابق ہسپتال کے باہر اور صحن میں ہمیشہ ٹریفک جام لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں خاص کر ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال آنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام کی طرف سے پہلے ہی پارکنگ کے لئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے تاہم ابھی بھی زمین کو پارکنگ کے قابل نہیں بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں اے ڈی سی اونتی پورہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹریفک جام کو ختم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے تاکہ عام لوگوں اور مریضوں کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد سے جلد وہ پارکنگ کے لئے زمین منتخب کرکے ہسپتال کے سپرد کر دیں گے۔