ریاست جموں و کشمیر کے گورنر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں سالانہ امرناتھ یاترا ملتوی کرنے کے بعد دولت مشترکہ دفتر نے بھی برطانیہ کے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر کے سیاحوں کو انتہائی چوکس رہنے کی صلاح دی ہے۔
برطانوی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وادی میں اپنے قیام کے دوران صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔
ایف سی او نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس نے پہلے ہی شمالی بھارت کی ریاست کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو خطرات سے آگاہ کیا ہے ۔
اس ایڈوائزری میں کشمیر کے سیاحتی مقامات پہلگام ، گلمرگ اور سونمرگ شامل ہیں۔
کئی مغربی ممالک نے کشمیر میں مسلح شورش شروع ہونے کے بعد اپنے شہریوں کو وادی کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں وقتاً فوقتاً تبدیلی بھی کی جاتی ہے۔
ان ایڈوائزریز کے نتیجے میں وادی کی سیاحتی صنعت کافی متاثر ہوئی ہے۔