ETV Bharat / state

ادھمپور: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج - ادھمپور ای ٹی وی بھارت خبر

جموں کشمیر کے ضلع ادھمپور میں کانگریس پارٹی کے سینیر رہنما سومیت مگوترا کے زیر قیادت پارٹی کے کارکنان نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف دھارا سڑک کےکنارے واقع پٹرول پمپ پر جمع ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

کانگریس کا احتجاج
کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 5:08 PM IST

سومیت مگوترا نے کہا کہ عالمی وبا کرونا وائرس کی دوسری لہر سے عام آدمی اور خاص طور پر غربا پریشان ہیں، تجارتی سرگرمیاں بند ہیں اور لوگ روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔

کانگریس کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس کسمپرسی کے عالم میں عام لوگوں بالخصوں غریبوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے کوئی خاص اسکیم کی شروعات کرنے کے بجائے مہنگائی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول 100 اور ڈیزل 90 روپے سے زائد قیمتوں پر فروخت ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ ، سبزی اور ضروی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے قبل یو پی اے کے دور اقتدار میں اگر پٹرول کی قیمت میں 50 فی لیٹر کا اضافہ ہوتا تو بی جے پی جو آج بر سر اقتدار ہے اس وقت سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتی تھی اور یہ نعرہ بلند کرتی تھی کہ بہت ہوئی مہنگائی کی مار، اب کی بار مودی سرکار۔

تاہم آج بی جے کے رہنما بڑھتی مہنگائی پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ نعرہ بلند کیاجائے گا کہ بہت ہوئی مہنگائی کی مار، ہٹاؤ مودی سرکار۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ضلع سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا اگر حکومت جلد از جلد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو واپس نہیں لیا تو آنے والے دنوں میں اس سے بھی بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیاجائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.