اس موقع پر مہمان خصوصی اے ڈی ڈی سی موجود رہے۔
ضلع میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے، محکمہ ٹرانسپورٹ ادھم پور کے تعاون سے انٹیگریٹڈ چائلڈ
ڈویلپمنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفس، ادھم پور کے احاطے میں بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے سلسلے میں بیداری مہم کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
بڑی تعداد میں تجارتی گاڑیوں کے مالکان، ڈرائیور، جوان اور افسران موجود رہے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ، اے ڈی ڈی سی ادھم پور ، اشوک کمار نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی
مقصد عام لوگوں میں بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
جو خواتین اور چائلڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعہ 2015۔16کے دوران نافذ کی گئی۔ تاکہ ملک میں خواتین کی جنین ہلاکت کی شرح کم ہوں۔
بچی کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم لڑکیوں کو ذمہ دار شہری بننے کا اختیار دیتی ہے اور معاشرے میں ان کی آواز بلند کرنے میں ان کی مدد کرتی ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ اس طرح کے بیداری پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور کام کے تمام شعبوں میں یکساں شراکت کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔