جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام گاؤں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو سکیورٹی فورسز نے چھاپوں کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی شناخت عرفان احمد راتھر ولد علی محمد راتھر اور سمیر احمد بٹ ولد فردوس احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان نوجوانوں سے پھتر بازی میں ملوث ہونے کی پاداش میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
گرفتار شدہ نوجوانوں میں عرفان احمد پلوامہ ڈگری کالج سے گریجویشن ڈگری حاصل کر رہا ہے اور عرفان احمد اپنے گاؤں میں کپڑوں کی دکان چلا رہا ہے۔