ETV Bharat / state

جواہر ٹنل قاضی گنڈ میں ٹرک سے ہتھیار بر آمد، 2 گرفتار - kashmir latest

پوچھ گچھ کے دوران دونوں نوجوان عسکریت پسند ثابت ہوئے ، جن کی تحویل سے 2 اے کے 47 اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔

جواہر ٹنل قاضی گنڈ میں ٹرک سے ہتھیار بر آمد، 2 گرفتار

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 7:48 AM IST

سیکیورٹی فورسز نے جموں سے سرینگر آرہی ٹرک سے جواہر ٹنل کے نزدیک تلاشی کاروائی کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج نے مشترکہ کاروائی کے دوران جواہر ٹنل کے اس طرف جموں سے سرینگر آرہی ٹرک زیر نمبر JK22B 1737 کو روک کر ڈرائیور اور گاڑی میں سوار ایک شخص سے پوچھ گچھ کی۔

پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے دعویٰ کیا کہ دونوں افراد عسکریت پسند ثابت ہوئے اور جن کی تحویل سے 2 اے کے 47 اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت بلال احمد کٹے ولد غلام محمد کٹے اور شاہنواز احمد میر ولد ظہور احمد میر ساکنہ چوٹی پورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.