ETV Bharat / state

پلوامہ: تصادم میں ایک عسکریت پسند اور فوجی جوان ہلاک - one militant and one solidier killed in encounter

یہ تصادم رات میں 2 بج کر 30 منٹ پر پلوامہ کے ایک گاؤں میں شروع ہوا تھا جو اب ختم ہو گیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پلوامہ: تصادم میں ایک عسکریت پسند اور فوجی جوان ہلاک
پلوامہ میں تصادم، دو فوجی جوان زخمی
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 8:13 AM IST

Updated : Aug 12, 2020, 1:08 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کمریزپورہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

پلوامہ: تصادم میں ایک عسکریت پسند اور فوجی جوان ہلاک

اطلاعات کے مطابق کمریزپورہ گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو درمیانی رات کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔

فوجی ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اس تصادم میں ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار جلاجیت یادو کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا اس وقت سرینگر کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت پلوامہ کے للہارا علاقے کے آزاد للہاری کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جائے تصادم کے پاس سے ایک اے کے 47، گرینیڈز اور کئی دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔

Last Updated : Aug 12, 2020, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.